درد جب دسترس چارہ گراں سے نکلا
حرف انکار محبت کی زباں سے نکلا
زندگانی میں سبھی رنگ تھے محرومی کے
تجھ کو دیکھا تو میں احساس زیاں سے نکلا
سب بہ آسانی مرے خواب کو پڑھ لیتے تھے
پھر تو میں انجمن دل زدگاں سے نکلا
جذبۂ عشق نے جب ایڑیاں اپنی رگڑیں
خاک اڑاتا ہوا اک دشت وہاں سے نکلا
روزن جسم میں اک درد ہوا تھا داخل
آخر آخر میں وہ دروازۂ جاں سے نکلا
مدتوں تک مری تخئیل امیں تھی اس کی
اور اک دن وہ مری حد گماں سے نکلا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.