از بس کہ جی ہے تجھ بن بیزار زندگی سے
از بس کہ جی ہے تجھ بن بیزار زندگی سے
بہتر ہے مجھ کو مرنا اے یار زندگی سے
مر جاؤں میں تو رونا میرا تمام ہووے
شاکی ہیں میری چشم خوں بار زندگی سے
اس شاہد نہاں کا کشتہ ہوں میں کہ جس نے
کھینچی ہے درمیاں میں دیوار زندگی سے
مرتے تو چھوٹ جاتے رنج و محن سے یاں کے
مانند خضر ہم ہیں ناچار زندگی سے
یاں کی اذیتوں سے از بس کہ آگہی تھی
کرتے تھے ہم عدم میں انکار زندگی سے
جیتے اگر نہ ہم تو کیوں ذلتیں اٹھاتے
کھائی ہے دل پہ ہم نے تلوار زندگی سے
سچ ہے اٹھائے کب تک ہر اک کی بے ادائی
آتی ہے مصحفیؔ کو اب عار زندگی سے
- کتاب : kulliyat-e-mas.hafii(shashum) (Pg. 305)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.