aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
غالب کے بعد مومن خاں مومن عہد زریں کے دوسرے بڑے شاعر ہیں ۔مومن کو اردو کا خالص غزل گو شاعر کہا جاتا ہے۔ ان کی غزلیات میں عاشق و معشوق کے دلوں کی واردات، حسن و عشق اور نفسیاتِ محبت کی باتیں ملتی ہیں۔ اس کے علاوہ مومن کے دیوان میں چند قصیدے اور مثنویاں بھی لکھی ہیں ،ان کو علم نجوم میں بڑی مہارت حاصل تھی۔ضیاء احمد بدایونی نے ان کی شاعری کو "مکر شاعرانہ "کا نام دیا تھا۔ان کے ایک شعر کے متعلق غالب نے فرمایا تھا کہ اگر مومن مجھے اپنا یہ شعر دے دیں تومیں مومن کو اپنا پورا دیوان دینے کو تیار ہوں ۔زیر نظر کتاب "مومن خاں مومن:ایک مطالعہ"شاہد ماہلی کی ترتیب کردہ کتاب ہے، اس کتاب میں مومن کی شخصیت اور ان کی شاعری کے حوالے سے اردو کے ممتاز ادیبوں کے مضامین شامل ہیں۔
Read the author's other books here.
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS