Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ ہے میرا ہندوستان

زبیر رضوی

یہ ہے میرا ہندوستان

زبیر رضوی

MORE BYزبیر رضوی

    یہ ہے میرا ہندوستان

    میرے سپنوں کا جہان

    اس سے پیار ہے مجھ کو

    ہنستا گاتا جیون اس کا دھوم مچاتے موسم

    گنگا جمنا کی لہروں میں سات سروں کے سرگم

    تاج ایلورا جیسے سندر تصویروں کے البم

    یہ ہے میرا ہندوستان

    میرے سپنوں کا جہان

    اس سے پیار ہے مجھ کو

    دن البیلے راتیں اس کی مستی کی سوداگر

    دھرتی جیسے پھوٹ بہی ہو دودھ کی کچی گاگر

    اونچے اونچے پربت اس کے نیلے نیلے ساگر

    یہ ہے میرا ہندوستان

    میرے سپنوں کا جہان

    اس سے پیار ہے مجھ کو

    بادل جھومے برکھا برسے پون جھکولے کھائے

    دھرتی کے پھیلے آنگن میں یوں کھیتی لہرائے

    جیسے بچہ ماں کی گود میں رہ رہ کے مسکائے

    یہ ہے میرا ہندوستان

    میرے سپنوں کا جہان

    اس سے پیار ہے مجھ کو

    رادھا سیتا چندر گائے گائے اندوبال

    نینوں میں کاجل کے ڈورے سرخ گلابی گال

    زلفوں کی وہ چھایا جیسے شملہ نینی تال

    یہ ہے میرا ہندوستان

    میرے سپنوں کا جہان

    اس سے پیار ہے مجھ کو

    ڈھولک جاگی مہندی لاگی رنگ رنگیلا ساون

    سکھیاں مل مل ہولی کھیلیں سانوریا کے آنگن

    گھونگھٹ میں گوری شرمائے پیا ملن کے کارن

    یہ ہے میرا ہندوستان

    میرے سپنوں کا جہان

    اس سے پیار ہے مجھ کو

    راجا رانی گڈا گڈی اور پریوں کی کہانی

    بچوں کے جھرمٹ میں سنائے بیٹھ کے بوڑھی نانی

    لوری گائے ماتھا چومے ممتا کی دیوانی

    یہ ہے میرا ہندوستان

    میرے سپنوں کا جہان

    اس سے پیار ہے مجھ کو

    البیلا پنجاب ہے اس کا رومانوں کی بستی

    صبح بنارس شام اودھ اور شالیمار کی مستی

    بمبئی جیسے شہر ہیں اس میں دلی جیسی بستی

    یہ ہے میرا ہندوستان

    میرے سپنوں کا جہان

    اس سے پیار ہے مجھ کو

    غالب اور ٹیگور یہیں کے میرا کالی داس

    یہیں ہوا تھا سچائی کا گوتم کو احساس

    یہیں لیا تھا ساتھ رام کے سیتا نے بن باس

    یہ ہے میرا ہندوستان

    میرے سپنوں کا جہان

    اس سے پیار ہے مجھ کو

    مندر مسجد ہیں تو کہیں ہیں گرجا اور شوالے

    ملا پنڈت گیتا اور قرآن کے ہیں متوالے

    ہندو مسلم سکھ عیسائی دیش کے سب رکھوالے

    یہ ہے میرا ہندوستان

    میرے سپنوں کا جہان

    اس سے پیار ہے مجھ کو

    مأخذ :
    • کتاب : Sang-e-sada (Pg. 214)
    • Author : Zubair Rizvi
    • مطبع : Zehn-e-jadid (2014)
    • اشاعت : 2014

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے