Quiz A collection of interesting questions related to Urdu poetry, prose and literary history. Play Rekhta Quiz and check your knowledge about Urdu!
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
دلچسپ موضوعات اور معروف شاعروں کے منتخب ۲۰ اشعار
اردو کا پہلا آن لائن کراس ورڈ معمہ۔ زبان و ادب سے متعلق دلچسپ معمے حل کیجیے اور اپنی معلومات میں اضافہ کیجیے۔
معمہ حل کیجیےمعنی
مجھ کو روتے دیکھ کر پاس آئے وہ تفہیم کو
کیوں نہ دل سے دوں دعائیں اپنے غین و میم کو
نئی اور پرانی اردو و ہندی کتابیں صرف RekhtaBooks.com پر حاصل کریں۔
Rekhtabooks.com کو براؤز کریں۔Quiz A collection of interesting questions related to Urdu poetry, prose and literary history. Play Rekhta Quiz and check your knowledge about Urdu!
" غبارِ خاطر" مولانا ابوالکلام آزاد کی کتاب ہے جو ایک ادبی شاہکار ہے۔ مولانا آزاد مجاہد آزادی اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیرِتعلیم تھے۔ غبار خاطر ان چوبیس خطوط پر مشتمل ہے جو انھوں نے 1942_ 1945 کے دوران قلعۂ احمد نگر، میں اسیری کے زمانے میں لکھے تھے ۔ مولانا، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی میٹنگ کی صدرارت کے لئے بمبئ گئے تھے اور وہیں گرفتار کر لئے گئے تھے۔
یہ سب خط نواب صدر یار جنگ مولانا حبیب الرحمن خاں شروانی رئیس بھیکم پور ضلع علی گڑھ کے نام لکھے گئے تھے۔ لیکن یہ خطوط جو قلعۂ احمد نگر کے واقعات و مشاہدات اور مختلف موضوعات، افکار و خیالات اور فلسفے پر مبنی ہیں، قید کی سخت پابندیوں کی وجہ سے پوسٹ نہیں جاسکتے تھے ۔ اور یہ بات مولانا کو پتا بھی تھی کہ یہ خط مکتوب الیہ کو بھیجے نہیں جاسکتے۔
یہ خطوط نجی نوعیت کے تھے اور اس خیال سے لکھے بھی نہیں گئے تھے کہ شائع کئے جائیں گے ۔ لیکن قید سے رہائ کے بعد اپنے سکریٹری مولانا اجمل خاں کے اصرار پر مولانا نے انھیں کتاب کی شکل میں شائع کیا۔
یہ خطوط ان کی ابتدائی زندگی کی تفصیل کے ساتھ ساتھ علمی اور ادبی معلومات کا خزانہ بھی ہیں اور مولانا آزاد کے منفرد طرز نگارش کا نقطۂ عروج سمجھے جاتے ہیں۔
" افشاں" سونے یا سنہری بُرادے کو کہتے ہیں جو عورتیں سنگھار کے طور پر مانگ میں یا ماتھے پر چھڑکتی ہیں۔ خاص طور پر دلہن کی مانگ میں افشاں سجائ یا "چُنی" جاتی تھی ۔ قمر جلالوی کا شعر ہے :
قمرؔ افشاں چُنی ہے رخ پہ اس نے اس سلیقہ سے
ستارے آسماں سے دیکھنے کو آئے جاتے ہیں
اردو میں لفظ 'افشاں' چھڑکنے، جھڑنے یا بکھیرنے کے معنوں میں لاحقے کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ لڑکیوں کے نام "مہر افشاں" (محبت بکھیرنے والی ) اور نور افشاں رکھے جاتے ہیں ۔ کسی شعر میں آسمان کسی کی قبر پر " شبنم افشانی" کرتا ہے تو کہیں کسی کی باتوں سے "گُل افشانی" ہوتی ہے. یعنی پھول بکھیرے جاتے ہیں .
غالب کا مشہور شعر ہے:
پھر دیکھئیے اندازِ گُل افشانیِ گُفتار
رکھ دے کوئی پیمانۂ صہبا مرے آگے
" گُل افشانیِ گُفتار‘‘ کے لیے اردو میں ’’پھول جھڑنے‘‘ کا محاورہ بھی موجود ہے۔ احمد فرازکا ایک شعر بہت مشہور ہوا ہے ۔
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
اور ایک لفظ ہے "اِفشا" جس کے معنی ہیں بھید کھل جانا یا ظاہر ہو جانا۔ اردو شاعری میں ہزاروں اشعار نگاہوں سے رازِ عشق اِفشا ہونے کا حال بیان کرتے ہیں۔ اور جرم کا بھید جاننے کے لئے تھانے میں "تفتیش" بھی کی جاتی ہے ۔
عشق کے حوالے سے شمع اور پروانہ کے بزاروں ایک سے بڑھ کر ایک شعر اردو شاعری میں بھرے پڑے ہیں۔
پروانوں کا تو حشر جو ہونا تھا ہو چکا
گزری ہے رات شمع پہ کیا دیکھتے چلیں
شاد عظیم آبادی
لیکن اردو میں ایک اور بھی "پروانہ" ہے جو پتنگا نہیں ہے نہ ہی اس کا شمع سے کوئ تعلق ہے۔ اس لفظ پروانہ کے معنی ہیں اجازت نامہ، منظوری، سرکاری یا شاہی حکم اور وارنٹ وغیرہ اس قانونی لفظ کو شاعری سے کیا لینا دینا؟
لیکن اکبر الہ آبادی سرسید کے تعلیمی مشن اور انگریزی صاحبوں کی خوشنودی پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے اس قانونی 'پروانے' کو بھی شاعری میں لے ہی آئے اور وہ بھی انگریزی الفاظ loyalty اور honour کے ساتھ۔
دلا دے ہم کو بھی صاحب سے لوئلٹی کا پروانہ
قیامت تک رہے سید ترے آنر کا افسانہ
اس کے علاوہ اردو لغت میں یہ بھی ملتا ہے کہ پروانہ ایک چھوٹا سا جانور بھی ہوتا ہے جس کے متعلق مشہور ہے کہ شیر کے آگے آگے چیختا ہوا چلتا ہے تاکہ دوسرے جانور شیر کی موجودگی سے خبر دار ہو کے چھپ جائیں۔ ہوسکتا ہے کوئ شاعر اس پر بھی شعر لکھ دے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ نقلی کرنسی بنانے اور لفظ "قلب" یعنی دل کا کیا تعلق ہے۔ نقلی کرنسی بنانے کو "قلب سازی" کہتے ہیں۔ سننے میں تو یہ کوئی نئ میڈیکل اصطلاح لگتی ہے نا؟ یہ عربی لفظ قلب اور فارسی لفظ "سازی" یعنی بنانے سے مل کر بنی ہے۔ لفظ قلب عام طور پر دل کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ لیکن لفظ قلب کے ایک معنی اور بھی ہیں۔ کسی چیز کو الٹ دینا، الٹ جانا، ہیئت کا بالکل تبدیل ہو جانا۔ اس معنی کی روشنی میں نقلی کرنسی بنانے کی اصطلاح "قلب سازی" سمجھی جاسکتی ہے۔
میاں داد خاں سیاح (1829/30-1907 )اردو کے نامور، منچلے، سیر وسیاحت کے شوقین شاعر تھے۔ ان پر جعلی نوٹ چھاپنے کے جرم میں "مقدمۂ قلب سازی" چلا تھا اور انھیں چودہ سال سزائے قید ہوئی تھی۔ ملکۂ وکٹوریہ کی سلور جوبلی کے موقع پر انھوں نےملکہ کی شان میں ایک قصیدہ لکھ کر بھجوایا، جس کے صلے میں ان کی سزا کئی سال کم کردی گئ تھی۔
'خامہ بگوش' کون ہے؟ خامہ یعنی قلم اور گوش یعنی کان۔ کان پر قلم رکھنے کو خامہ بگوش کہتے ہیں اور یہ دلچسپ قلمی نام اردو ادب کے ایک بہت قابل محقق، شاعر اور نقاد مشفق خواجہ نے کراچی کے ایک اخبار میں ادبی کالم لکھنے کے لئے اپنایا تھا۔ یہ کالم اپنے شگفتہ اور چبھتے ہوئے جملوں کی وجہ سے بے حد مشہور ہوئے اور بعد میں ایک کتاب "خامہ بگوش کے قلم سے" کے نام سے شائع ہوئے۔ انھوں نے 'لاغر مرادآبادی' کے نام سے ایک دلچسپ کردار تخلیق کیا تھا، جس کی زبانی خامہ بگوش ہند و پاک کے شاعروں اور مصنفوں کی تخلیقات پر دلچسپ تبصرے کرواتے تھے۔ وہ متعدد کتابوں کے مصنف تھے۔ مشفق خواجہ اپنے ذاتی کتابوں کے ذخیرے کے لئے بھی مشہور تھے۔ ان کی لائبریری میں سترہ ہزار سے زیادہ کتابیں تھیں۔ کراچی میں ان کے گھر میں گیارہ کمرے تھے جن میں سے دس میں کتابیں رکھی تھیں، اور ان کی دیکھ بھال کے لئے کئ لوگ مقرر تھے۔ مشفق خواجہ کو فوٹو گرافی کا بھی بہت شوق تھا۔ انھوں نے متعدر کیمروں اور سیکڑوں تصاویر کا بھی ایک ذخیرہ جمع کر رکھا تھا۔
یوم پیدائش
ممتاز ترین جدید شاعروں میں معروف ۔ رجحان سازشاعر
ممتاز شاعروں کا منتخب کلام
हिंदी क्षेत्र की भाषाओं-बोलियों का व्यापक शब्दकोश
Buy Urdu & Hindi books online
A vibrant resource for Hindi literature
A feature-rich website dedicated to sufi-bhakti tradition
A trilingual dictionary of Urdu words
The world's largest language festival
Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi
GET YOUR FREE PASS