نظر نظر سے ملائیں گے جان من ہم بھی
نظر نظر سے ملائیں گے جان من ہم بھی
ترانے پیار کے گائیں گے جان من ہم بھی
افق کے پار چلو ڈالو سب کو چولھے میں
نصیب اپنا جگائیں گے جان من ہم بھی
بھرے بڑھاپے میں بھی جاگ جائیں گے ارماں
غزل وہ تم کو سنائیں گے جان من ہم بھی
تمہاری ممی کے جوتوں سے کون ڈرتا ہے
تمہارے ساتھ ہی جائیں گے جان من ہم بھی
بہت نچایا ہے ہم کو تمہارے ابا نے
انہیں بھی آج نچائیں گے جان من ہم بھی
شراب گانجا چرس پی کے آج ہم واحدؔ
غم حیات بھلائیں گے جان من ہم بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.