لکھنؤ کے شاعر اور ادیب
کل: 467
انشا اللہ خاں انشا
- پیدائش : مرشد آباد
- سکونت : دلی
- وفات : لکھنؤ
لکھنؤ کے سب سے گرم مزاج شاعر ، میر تقی میر کے ہم عصر ، مصحفی کے ساتھ چشمک کے لئے مشہور ، انہوں نے ریختی میں بھی شعر کہے اور نثر میں ’رانی کیتکی کی کہانی‘ لکھی
میر تقی میر
اردو کے پہلے عظیم شاعر جنہیں ’ خدائے سخن ‘ کہا جاتا ہے
محمد رفیع سودا
اٹھارہویں صدی کے عظیم شاعروں میں شامل، میر تقی میر کے ہم عصر
مصحفی غلام ہمدانی
اٹھارہویں صدی کے بڑے شاعروں میں شامل، میرتقی میر کے ہم عصر
عبدالحلیم شرر
بیسوی صدی کی اہم علمی شخصیت، مصنف، مترجم، ناول نگار، ڈرامہ نویس۔ لکھنؤ کی سماجی و تہذیبی زندگی کے رمز شناس
آغا حجو شرف
- پیدائش : لکھنؤ
لکھنؤ کے اہم کلاسیکی شاعر، آتش کے شاگرد، شاہی خاندان کے قریب رہے، لکھنؤ پر لکھی اپنی طویل مثنوی ’افسانۂ لکھنؤ‘ کے لیے معروف
عنبر بہرائچی
معروف سنسکرت عالم، ساہتیہ اکادمی انعام یافتہ
امیر مینائی
- پیدائش : لکھنؤ
- سکونت : حیدر آباد
- وفات : حیدر آباد
داغ دہلوی کے ہم عصر۔ اپنی غزل ’ سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہ‘ کے لئے مشہور ہیں
اسرار الحق مجاز
معروف ترقی پسند شاعر،رومانی اور انقلابی نظموں کے لیے مشہور،آل انڈیا ریڈیوکے رسالہ آواز کے پہلے مدیر،معروف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ماموں
اوج لکھنوی
لکھنؤ کے نامور شاعر، مرزا دبیر کے صاحبزادے، علم عروض پر اپنی کتاب’مقیاس الاشعار‘ کے لیے بھی معروف
حیدر علی آتش
مرزا غالب کے ہم عصر، انیسویں صدی کی اردو غزل کا روشن ستارہ
حسرتؔ موہانی
مجاہد آزادی اور آئین ساز اسمبلی کے رکن ، ’انقلاب زندہ باد‘ کا نعرہ دیا ، شری کرشن کے معتقد ، اپنی غزل ’ چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے‘ کے لئے مشہور
افتخار عارف
- پیدائش : لکھنؤ
- سکونت : اسلام آباد
پاکستان کے اہم ترین شاعروں میں نمایاں، اپنی تہذیبی رومانیت کے لیے معروف
امام بخش ناسخ
لکھنو کے ممتاز اور رجحان ساز کلاسیکی شاعر,مرزا غالب کے ہم عصر
عرفان صدیقی
اہم ترین جدید شاعروں میں شامل، اپنے نوکلاسیکی لہجے کے لیے معروف
جرأت قلندر بخش
اپنی شاعری میں محبوب کے ساتھ معاملہ بندی کےمضمون کے لیے مشہور،نوجوانی میں بینائی سے محروم ہوگئے
مرزا سلامت علی دبیر
مرزا شوقؔ لکھنوی
شہرہ آفاق عشقیہ مثنوی "زہر عشق " کے لیے معروف
منشی سجاد حسین
مشہور و معروف ناول نگار اور شہر لکھنؤ سے نکلنے والےمشہور ہفت روزہ اودھ پنچ کے مدیر
مصطفی خاں یکرنگ
- سکونت : لکھنؤ
پنڈت دیا شنکر نسیم لکھنوی
انیسویں صدی میں لکھنؤ کے ممتاز ترین شاعروں میں شامل، مشہور مثنوی گلزارِ نسیم کے خالق
رنگیں سعادت یار خاں
اردو شاعری کی صنف ’ریختی‘ کے لئے معروف
رتن ناتھ سرشار
- پیدائش : لکھنؤ
- سکونت : لکھنؤ
- وفات : حیدر آباد
مترجم ،فکشن نویس اور شاعر،اپنی کتاب فسانہ آزاد کے لیے مشہور
رند لکھنوی
وزیر علی صبا لکھنؤی
یگانہ چنگیزی
ممتاز قبل از جدید شاعر جنہوں نے نئی غزل کے لئے راہ ہموار کی۔ مرزا غالب کی مخالفت کے لئے مشہور
احمد سعید ملیح آبادی
کئی اخبارات کی ادارت کے فرائض انجام دینے والے ممتاز اردو صحافی
عاجز ماتوی
ہنومان پرساد شرما عاجز ماتوی ماہر عروض اور عربی و فارسی کے اسکالر ہیں
قبل از جدید شاعر، نظم اور غزل دونوں اصناف میں طبع آزمائی کی؛ بچوں کے لیے بھی بہترین نظمیں لکھیں
علی جواد زیدی
معروف شاعر اور نقاد، اپنی تنقیدی کتاب ’دو ادبی اسکول‘ کے لیے بھی جانے جاتے ہیں
امانت لکھنوی
اپنے ناٹک ’اندرسبھا‘ کے لیے مشہور، اودھ کے آخری نواب واجد علی شاہ کے ہم عصر
امن لکھنوی
قومی یکجہتی ،مذہبی ایکتا اور جذبہ آزادی سے سرشار شاعری کے لیے معروف، مجاہدآزادی،نو کلاسکی غزل کے شاعر
آنند نرائن ملا
- پیدائش : لکھنؤ
- سکونت : الہٰ آباد
- وفات : دلی
الہ آباد ہائی کورٹ کے جج تھے۔ لوک سبھا کے رکن بھی رہے
انیس اشفاق
معروف فکشن نویس، شاعر اورناقد؛ لکھنؤ کےثقافتی اورتہذیبی تناظر میں ناول تحریر کیے
عارف لکھنوی
عزیز بانو داراب وفا
لکھنو کی ممتاز شاعرہ جنھوں نے اپنے اظہار میں نسائی جذبات کو جگہ دی
بشیر فاروق
بشیر فاروقی
بہزاد لکھنوی
ان کی مشہور غزل ’ اے جذبۂ دل گر میں چاہوں ‘ کو بہت سے گلوکاروں نے آواز دی ہے
بھارت بھوشن پنت
ہندوستان میں ہم عصر غزل کے ممتاز شاعر