نگرانی میں
’الف‘ اپنے دوست ’ب‘ کو اپنا ہم مذہب ظاہر کرکے اسے محفوظ مقام پر پہنچانے کے لیے ملٹری کے ایک دستے کے ساتھ روانہ ہوا۔
راستے میں ’ب‘ نے جس کا مذہب مصلحتاً بدل دیا گیا تھا، ملٹری والوں سے پوچھا، ’’کیوں جناب آس پاس کوئی واردات تو نہیں ہوئی؟‘‘
جواب ملا، ’’کوئی خاص نہیں۔۔۔ فلاں محلے میں البتہ ایک کتا مارا گیا۔‘‘
سہم کر ’ب‘ نے پوچھا، ’’کوئی اور خبر؟‘‘
جواب ملا، ’’خاص نہیں۔۔۔ نہر میں تین کتیوں کی لاشیں ملیں۔‘‘
’الف‘ نے ’ب‘ کی خاطر ملٹری والوں سے کہا، ’’ملٹری کچھ انتظام نہیں کرتی۔‘‘
جواب ملا، ’’کیوں نہیں۔۔۔ سب کام اسی کی نگرانی میں ہوتا ہے۔‘‘
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.