اصلاح
’’کون ہو تم؟‘‘
’’تم کون ہو؟‘‘
’’ہر ہرمہادیو۔۔۔ ہر ہرمہادیو۔‘‘
’’ہرہرمہادیو۔‘‘
’’ثبوت کیا ہے؟‘‘
’’ثبوت۔۔۔میرا نام دھرم چند ہے۔‘‘
’’یہ کوئی ثبوت نہیں۔‘‘
ْ’’چارویدوں سے کوئی بھی بات مجھ سے پوچھ لو۔‘‘
’’ہم ویدوں کو نہیں جانتے۔۔۔ ثبوت دو۔‘‘
’’کیا؟‘‘
’’پائجامہ ڈھیلا کرو۔‘‘
پائجامہ ڈھیلا ہوا تو ایک شور مچ گیا،
’’مار ڈالو۔۔۔ مار ڈالو۔‘‘
’’ٹھہرو ٹھہرو۔۔۔ میں تمہارا بھائی ہوں۔۔۔ بھگوان کی قسم تمہارا بھائی ہوں۔‘‘
’’تو یہ کیا سلسلہ ہے؟‘‘
’’جس علاقے سے آرہا ہوں وہ ہمارے دشمنوں کا تھا اس لیے مجبوراً مجھے ایساکرنا پڑا۔۔۔ صرف اپنی جان بچانے کے لیے۔۔۔ ایک یہی چیز غلط ہوگئی ہے۔ باقی بالکل ٹھیک ہے۔‘‘
’’اڑا دو غلطی کو۔‘‘
غلطی اڑا دی گئی۔۔۔ دھرم چند بھی ساتھ ہی اڑ گیا۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.