مرے چراغو مرا گنج بیکراں لے لو
مرے چراغو مرا گنج بیکراں لے لو
میں جا رہا ہوں مری روشنئ جاں لے لو
قریب ہے مرے خاکی لباس کی تحلیل
مرے دماغ مرے دل مری زباں لے لو
ہے میری آنکھوں میں عکس نوشتہ دیوار
سمجھ سکو تو مرا نطق بے زباں لے لو
مری جبیں پہ منقش ہیں راستوں کے چراغ
بھٹک نہ جاؤ یہ دستور چیستاں لے لو
رہین دشت ہوں صحرا کا رازداں ہوں میں
رموز دشت بیاباں کی بولیاں لے لو
ہوں واردات کا عینی گواہ میں مجھ سے
یہ میری موت سے پہلے مرا بیاں لے لو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.