Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مجھے تو رنج قبا ہائے تار تار کا ہے

شوکت واسطی

مجھے تو رنج قبا ہائے تار تار کا ہے

شوکت واسطی

MORE BYشوکت واسطی

    مجھے تو رنج قبا ہائے تار تار کا ہے

    خزاں سے بڑھ کے گلوں پر ستم بہار کا ہے

    جب آئے ہوش نہ تھا کس نگر سے آئے ہیں

    چلے تو علم نہیں قصد کس دیار کا ہے

    بیاں یہی سر منبر کریں گے پھر نکتہ

    ہمارے واسطے جس پر یہ حکم دار کا ہے

    ہر ایک ذرے کو ہے آفتاب کی توفیق

    ہر ایک بوند میں امکان آبشار کا ہے

    اگر نشہ ہے تو ساقی کی مست آنکھوں میں

    اگر مزہ ہے تو محبوب کے کنار کا ہے

    ہمارے عشق کی سنجیدگی پہ طنز نہ کر

    ہمیں خبر ہے مگر مسئلہ وقار کا ہے

    نشاط وصل کے لمحات خوب تھے شوکتؔ

    فراق میں بھی مزہ خاص انتظار کا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے