aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "دفتر فصاحت" شعر و سخن پر عمدہ کامیاب اور نوادرات میں شامل دیوان ہے۔ در اصل اس کتاب کے مصنف خواجہ محمد وزیر لکھنؤ ی ہیں، سید ہادی علی تخلص بیخود نے اس دیوان کو ترتیب دیا ہے۔ اس دیوان کے ابتدا میں مرتب کا ایک مبسوط مقدمہ بھی درج ہے جس میں کتاب کی تصنیف و تالیف، نیز مصنف اور اس کے عہد کے استادان، خلفا، شاگردان اور معزز اصحاب و شعرا حضرات کے مختصر کوائف نظم و نثر میں جامع اور مختصر انداز میں تحریر کیا ہے۔ اس دیوان کی بیشتر غزلوں میں اختلاف بھی پایا جاتا ہے۔ 1263ھ میں مصنف نے اسے تصنیف کیا اور 1271ھ میں تقریباً ایک سال کی محنت شاقہ کے اسے ترتیب دیا۔ ان کا ضخیم دیوان ان کی زندگی میں ضائع ہوگیا۔ موجودہ دیوان "دفتر فصاحت" ان کی وفات کے بعد ان کے شاگردوں اور دوستوں نے شائع کیا۔ مجموعی طور پر اردو ادب میں یہ دیوان لائق توجہ ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free