aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "دیوان طباطبائی" یعنی "صوت غزل" نظم حیدر طباطبائی کی اردو اور فارسی کی 235 غزلوں اور تین ہزار پانچ سو باون اشعار پر مشتمل ہے۔ دیوان میں شامل غزلیں حروف تہجی کے مطابق ردیف وار مرتب کی گئیں ہیں ،حاشیہ پر ہر غزل کے ساتھ غزل کا نمبر اور تعداد اشعار بھی درج ہے۔ دیواں میں شامل اکثر غزلوں میں لکھنؤ کا رنگ غالب ہے۔ اس کے علاوہ فارسی طرحوں پر کہی گئیں اردو غزلیں بھی اس دیوان مین شامل ہیں۔ وہ خود لکھتے ہیں کہ "میری اردو بھی فارسی سے کم نہیں ہے، میں نے فارسی کی طرحوں میں جو غزلیں کہی تھیں وہ بھی اس مجموعہ میں شامل کردیں، ان غزلوں میں جا بجا معشوقانہ اداؤں کی تصویریں کھینچی گئی ہیں۔" خیال رہے کہ نظم حیدرطباطبائی اردو زبان کے نامور شاعر، اردو و فارسی کے جید عالم، تاجدار اودھ نواب واجد علی شاہ کے اتالیق، کلامِ غالب کے شارح اور نظام کالج ریاست حیدرآباد میں پروفیسر تھے۔ شرح دیوان غالب ان کا بڑا کارنامہ مانا جاتا ہے۔
नज़्म तबातबाई, सय्यद अ’ली हैदर (1852-1933) उर्दू के अ’लावा अ’रबी और फ़ारसी की गहरी महारत थी। अंग्रेज़ी भी जानते थे। पहले कलकत्ता में वाजिद अ’ली शाह के शहज़ादों को पढ़ाने का काम किया और फिर हैदराबाद पहुँचे जहाँ निज़ाम कालेज में उस्ताद मुक़र्रर हुए। ‘दारुत्तर्जुमा’ में अनुवाद का काम भी किया। उनकी किताब ‘शर्ह-ए-दीवान-ग़ालिब बहुत मशहूर हैं, जिस में उन्होंने ग़ालिब को समझने-समझाने का एक नया अंदाज क़ाएम किया है।