aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
رشیدہ عیاں کہنہ مشق، مشہور، پُرگو شاعرہ اور نثر نگار۔ انھوں نے جوش اور جگر کے ساتھ مشاعرے پڑھے تھے۔ شاعری کا سفر 1951 سے شروع ہوا۔
کتابیں:حرف حرف آئینہ- کرن کرن اجالا- آئینوں کےچہرے- ابھی پرواز جاری ہے- سوچ سمند-حرف اعتبار- موسموں کے بدلتے رنگ (شعری مجموعے)- روشنی کا سفر(کلیات،دو جلدیں)۔ میری کہانی(منظوم سوانح)- فانوس ہفت رنگ (نعتیں)- سنگم (گیتوں کا مجموعہ)۔ عشق پر زور نہیں- جائزہ(مثنوی)- شمیم کے نام (یادیں)۔ پاکستان اورامریکہ میں متعدد اعزازات سے نوازی گئیں: میر تقی میرؔ ایوارڈ برائے اردو غزل1988- نیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی امریکن، اعزاز برائے خدمت اردو زبان و ادب1991-کمیونٹی سروس اچیومینٹ ایوارڈ پاکستانی ٹیلی ویژن نیٹ ورک نیویارک 2000- خیبر سوسائیٹی آف یو ایس اے، نیو یارک 2002 اور کئ دیگراعزازات۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free