aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب غلام عباس کے افسانوں کا مجموعہ ہے جسے ندیم احمدنے ترتیب دیکر کلیات کی شکل میں پیش کیا ہے ، غلام عبا س کے افسانے سنجیدگی اور متانت کے لئے جانے جاتے ہیں ، غلام عبا س نے چھوٹے لوگوں کو اپنی کہانی کا موضوع بنایاہے، ان کے افسانوں کا مرکزی خیال یہ ہے کہ انسانی ذہن میں دھوکہ کھانے کی بڑی صلاحیت ہے، چنانچہ ان کے افسانوں کے کردار یاتوکسی نئے فریب میں مبتلاہوتے نظر آتے ہیں، یا پھر کسی پرانےفریب کا پردہ چاک ہوتا ہے ، ان کے یہاں نشہ کرنے والا شخص ذلت اٹھانے کے با وجود اپنے آ پ کو نشے میں رکھ کر ذہن کو فریب دینے کی کوشش کرتا ہے ۔ ان کے یہاں بیٹا اپنے باپ کے انتقال کے بعد قبر پر کتبہ نصب کر کے اپنے لئے اہمیت کا ایک نیا فریب ایجاد کرتاہے ۔ ان کے افسانوں میں زندگی کے رنگا رنگ مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے، غلام عباس کا منفرد لہجہ ، منفرد انداز اور منفرد احساس ہے یہی وجہ ہے کہ افسانوی ادب میں ان کا الگ اور ممتاز مقام ہے ،ان کے افسانے قاری کو ایک الگ فضا کی سیر کراتے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free