ہم وہاں عرض حال کیا کرتے
ہم وہاں عرض حال کیا کرتے
چپ نہ رہتے کمال کیا کرتے
اپنا رونا نہ رو سکے ہم تو
اور کسی کا خیال کیا کرتے
شوق وصلت ہی مٹ گیا دل سے
رابطوں کو بحال کیا کرتے
عشق وحشت پہن کے نکلا تھا
تیرا حسن و جمال کیا کرتے
سننے والا ہی جب نہ تھا کوئی
پھر وہاں قیل و قال کیا کرتے
رقص جاری تھا نازنینوں کا
یہ قلندر دھمال کیا کرتے
خواہشیں اختیار میں کب تھیں
خواہشوں کا ملال کیا کرتے
چور سادھو میں گاڑھی چھنتی تھی
پھر وہاں کوتوال کیا کرتے
جب مقدر ہی گھات میں تھا پھر
نیم بسمل غزال کیا کرتے
تیری تصویر نقش تھی دل میں
ہم ترے خد و خال کیا کرتے
راہ تکتے گزر گئے ماں باپ
تیرے بھیجے ریال کیا کرتے
جن کو روٹی سے فرصتیں نہ ملیں
حق کی خاطر جدال کیا کرتے
زندگی راس کب رہی ارشدؔ
زندگی سے سوال کیا کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.