جو بیکسوں پہ ستم بار بار کرتے ہیں
جو بیکسوں پہ ستم بار بار کرتے ہیں
وقار انس کو وہ داغدار کرتے ہیں
حیات انس کو بے شک جو ضو فشاں کر دے
غموں کے لمحے وہ پیدا شعار کرتے ہیں
وہ وعدہ کر کے نہیں آئے آج تک لیکن
ہمارا ظرف کہ ہم انتظار کرتے ہیں
مری خطاؤں کو اس طرح درگزر کر کے
حقیقتاً وہ مجھے شرمسار کرتے ہیں
یہ بات سوچ کے موسیٰؔ کا ذہن ہے بے چین
چراغ کیسے ہوا کا شکار کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.