ارادہ کیا ہے
غم کے طوفاں سے گزرنے کا ارادہ کیا ہے
ڈوب کے پار اترنے کا ارادہ کیا ہے
بیاہ کے بارے میں پوچھا تو نجومی بولا
شاخ سے ٹوٹ کے جھڑنے کا ارادہ کیا ہے
میرے اصرار پہ اس نے یہ کہا تنگ آکر
آپ کا خودکشی کرنے کا ارادہ کیا ہے
ؔخواہ مخواہ آپ قریب آ تو گئے ہیں میرے
بولئے پھر سے بچھڑنے کا ارادہ کیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.