نہ اپنے ضبط کو رسوا کرو ستا کے مجھے

بسمل عظیم آبادی

نہ اپنے ضبط کو رسوا کرو ستا کے مجھے

بسمل عظیم آبادی

MORE BYبسمل عظیم آبادی

    نہ اپنے ضبط کو رسوا کرو ستا کے مجھے

    خدا کے واسطے دیکھو نہ مسکرا کے مجھے

    سوائے داغ ملا کیا چمن میں آ کے مجھے

    قفس نصیب ہوا آشیاں بنا کے مجھے

    ادب ہے میں جو جھکائے ہوئے ہوں آنکھ اپنی

    غضب ہے تم جو نہ دیکھو نظر اٹھا کے مجھے

    الٰہی کچھ تو ہو آسان نزع کی مشکل

    دم اخیر تو تسکین دے وہ آ کے مجھے

    خدا کی شان ہے میں جن کو دوست رکھتا تھا

    وہ دیکھتے بھی نہیں اب نظر اٹھا کے مجھے

    مری قسم ہے تمہیں رہروان ملک عدم

    خدا کے واسطے تم بھولنا نہ جا کے مجھے

    ہمارا کون ٹھکانہ ہے ہم تو بسملؔ ہیں

    نہ اپنے آپ کو رسوا کرو ستا کے مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi

    GET YOUR FREE PASS
    بولیے