نقش پانی پہ بنا ہو جیسے
نقش پانی پہ بنا ہو جیسے
زندگی موج بلا ہو جیسے
مجھ سے بچ بچ کے چلی ہے دنیا
میرے نزدیک خدا ہو جیسے
کوئی تحریر مکمل نہ ہوئی
مجھ سے ہر لفظ خفا ہو جیسے
کس قدر شہر میں سناٹا ہے
اب کے کوئی نہ بچا ہو جیسے
اس طرح پوج رہی ہے دنیا
کوئی مجھ سے بھی بڑا ہو جیسے
راہ ملتی ہے اندھیروں میں مجھے
کوئی مصروف دعا ہو جیسے
مجھ کو اکثر یہ ہوا ہے محسوس
کوئی کچھ پوچھ رہا ہو جیسے
گھر سے اس طرح نکل آئے امیرؔ
کوئی دشمن نہ رہا ہو جیسے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.