تمہیں بھی چاہا، زمانے سے بھی وفا کی تھی
تمہیں بھی چاہا، زمانے سے بھی وفا کی تھی
یہ نگہ داری جنوں نے جدا جدا کی تھی
وہ سارا قصہ فقط رکھ رکھاؤ کا تو نہ تھا
اس ایک نام سے نسبت بھی انتہا کی تھی
کسی چھبیلے میں وہ چھب نظر نہیں آئی
وہ ایک چھب کہ جو اس آئینہ قبا کی تھی
خدا! صلہ دے دعا کا، محبتوں کے خدا
خدا! کسی نے کسی کے لیے دعا کی تھی
میں اپنا چہرہ کہاں ڈھونڈھتا پھروں گا اب
کہ میں نے تیری جبیں اپنا آئنا کی تھی
ہمیں تباہ تو ہونا تھا اپنی اپنی جگہ!
طویل جنگ تھی اور جنگ بھی انا کی تھی
صبا نفس تھا وہ اور میں تھا گرد باد مزاج
ہمارے بیچ تھی جو قدر سو ہوا کی تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.