اپنے اندر پناہ مشکل ہے
اپنے اندر پناہ مشکل ہے
یعنی خود سے نباہ مشکل ہے
تیرے جھانسے میں پھر سے آئیں ہم
اب تو عالم پناہ مشکل ہے
ایک تو آبلے ہیں پاؤں میں
اک ترے گھر کی راہ مشکل ہے
تھک چکا ہوں میں اب غنیم مرے
اب تری واہ واہ مشکل ہے
ایک تو بے غرض محبت ہو
اور ہو بے پناہ مشکل ہے
وہ جو پلتے ہیں آستینوں میں
ہوں کبھی خیر خواہ مشکل ہے
اس کی زلفوں کا رنگ ہے ورنہ
شب ہو اتنی سیاہ مشکل ہے
صاف باطن نہ ہو تو مرشد کی
ہم پہ کوئی نگاہ مشکل ہے
حسن بے پردہ دیکھ کر ارشدؔ
نہ ہو پھر بھی گناہ مشکل ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.