کون مالک ہے آسمانوں کا
کون مالک ہے آسمانوں کا
کون خالق ہے دو جہانوں کا
پھول کس نے کھلائے ہیں بچو
کس نے دریا بہائے ہیں بچو
دئے کس نے گلوں کو رنگ و بو
کس کے جلوے جہاں میں ہیں ہر سو
کس کے دم سے ہوائیں چلتی ہیں
کس کے دم سے رتیں بدلتی ہیں
کس نے دی ہے شفق کو لالی سی
کس نے دی ہے گھٹائیں کالی سی
چاند تارے یہ کہکشاں سورج
کس سے بزم فلک کی ہے سج دھج
کس نے مٹی میں جان ڈالی ہے
کس کی حکمت یہ شان والی ہے
ذرے ذرے میں نور کس کا ہے
سارے جگ میں ظہور کس کا ہے
کس کے احکام ہم پہ ہیں جاری
کس کے تابع یہ دنیا ہے ساری
کون پوشیدہ ہے سوالوں میں
ڈھونڈیئے ذہن کے اجالوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.