Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گوشت کہاں گیا

ملا نصر الدین

گوشت کہاں گیا

ملا نصر الدین

MORE BYملا نصر الدین

    ایک دن ملا نصرالدین بکری کا گوشت لے کر آئے اور بیوی کو جلدی سے پکانے کی ہدایت کر کے واپس چلے گئے۔ بیوی نے گوشت پکایا۔ اتنے میں ان کی دو سہیلیاں آ گئیں۔ بیوی نے انہیں کھانا کھلایا اور خود بھی کھایا۔ سارا گوشت ختم ہو گیا۔ ملا جی واپس آئے تو ان کے سامنے دال لاکر رکھ دی۔ انہوں نے پوچھا، ’’میں جو گوشت لایا تھا وہ کیا ہوا؟‘‘

    بیوی نے جواب دیا، ’’وہ تو بلی کھا گئی۔‘‘ ملاجی نے پوچھا، ’’گوشت کا وزن کتنا تھا؟‘‘ بیوی نے جواب دیا، ’’آدھا کلو۔‘‘ ملا جی فوراً باورچی خانے سے ترازو لے کر آئے اور بلی کو پکڑا۔ ملاجی کی بلی بہت دبلی تھی۔ انہوں نے اسے تولا تو وہ ٹھیک آدھا کلو نکلی۔ انہوں نے کہا، ’’عجیب بات ہے، اگر یہ بلی ہے تو گوشت کیا ہوا؟ اور اگر یہ گوشت ہے تو بلی کیا ہوئی؟‘‘

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے