مولانا محمد علی جوہر

سیدہ فرحت

مولانا محمد علی جوہر

سیدہ فرحت

MORE BYسیدہ فرحت

    مجاہدین وطن میں شمار ان کا ہے

    ہر ایک قول و عمل یادگار ان کا ہے

    ہے یاد قوم کو وہ داستاں شجاعت کی

    چلائی آپ نے تحریک جب خلافت کی

    وہ حریت کا پرستار قوم کا رہبر

    خدا نے قوم کو ایسا عطا کیا جوہر

    وہ قید و بند کی جھیلی ہیں سختیاں جس نے

    اڑائیں جبر و غلامی کی دھجیاں جس نے

    وہ اہل درد و سخنور وہ بے مثال خطیب

    سیاسیات کا ماہر صحافی اور ادیب

    محمد اور علی کا ہے فیض روحانی

    کہ ان کا نام جہاں میں رہے گا لا فانی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY