Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چند نصیحتیں

علامہ اقبال

چند نصیحتیں

علامہ اقبال

کاٹ لینا ہر کٹھن منزل کا کچھ مشکل نہیں

اک ذرا انسان میں چلنے کی ہمت چاہئے

مل نہیں سکتی نکموں کو زمانے میں مراد

کامیابی کی جو خواہش ہو تو محنت چاہئے

خاک محنت ہو سکے گی ہو نہ جب ہاتھوں میں زور

تندرستی کے لئے ورزش کی عادت چاہئے

خوش مزاجی سا زمانے میں کوئی جادو نہیں

ہر کوئی تحسیں کہے ایسی طبیعت چاہئے

ہنس کے ملنا رام کر لینا ہر ہر انسان کو

سب سے میٹھا بولنے کی تم کو عادت چاہئے

ایک ہی اللہ کے بندے ہیں سب چھوٹے بڑے

اپنے ہم جنسوں سے دنیا میں محبت چاہئے

ہے برائی ہی برائی کام کل پر چھوڑنا

آج سب کچھ کر کے اٹھو گر فراغت چاہئے

جو بروں کے پاس بیٹھے گا برا ہو جائے گا

نیک ہونے کے لئے نیکوں کی صحبت چاہئے

ساتھ والے دیکھنا تم سے نہ بڑھ جائیں کہیں

جوش ایسا چاہئے ایسی حمیت چاہئے

حکمراں ہو کوئی اپنا ہو یا بیگانہ

دی خدا نے جس کو عزت اس کی عزت چاہئے

دیکھ کر چلنا کچل جائے نہ چیونٹی راہ میں

آدمی کو بے زبانوں سے بھی الفت چاہئے

ہے اسی میں بھید عزت کا اگر سمجھے کوئی

چھوٹے بچوں کو بزرگوں کی اطاعت چاہئے

علم کہتے ہیں جسے سب سے بڑی دولت ہے یہ

ڈھونڈ لو اس کو اگر دنیا میں عزت چاہئے

سب برا کہتے ہیں لڑنے کو بری عادت ہے یہ

ساتھ کے لڑکے جو ہوں ان سے رفاقت چاہئے

ہوں جماعت میں شرارت کرنے والے بھی اگر

دور کی ان سے فقط صاحب سلامت چاہئے

دیکھنا آپس میں پھر نفرت نہ ہو جائے کہیں

اس قدر حد سے زیادہ بھی نہ ملت چاہئے

باپ دادا کی بڑائی پہ نہ اترانا کبھی

آدمی کو اپنے کاموں کی شرافت چاہئے

گر کتابیں ہو گئیں میلی تو کیا پڑھنے کا لطف

کام کی چیزیں ہیں جو ان کی حفاظت چاہئے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

You have remaining out of free content pages per year. Log In or Register to become a Rekhta Family member to access the full website.

بولیے