تمام
تعارف
غزل137
شعر161
مزاحیہ شاعری4
ای-کتاب28
ٹاپ ٢٠ شاعری 20
تصویری شاعری 33
آڈیو 15
ویڈیو 23
بلاگ2
دیگر
شاعری کے تراجم1
ظفر اقبال
غزل 137
اشعار 161
تھکنا بھی لازمی تھا کچھ کام کرتے کرتے
کچھ اور تھک گیا ہوں آرام کرتے کرتے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفرؔ
آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہیئے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
یہاں کسی کو بھی کچھ حسب آرزو نہ ملا
کسی کو ہم نہ ملے اور ہم کو تو نہ ملا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
خامشی اچھی نہیں انکار ہونا چاہئے
یہ تماشا اب سر بازار ہونا چاہئے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
مزاحیہ شاعری 4
شاعری کے تراجم 1
کتاب 28
تصویری شاعری 33
اداسی آسماں ہے دل مرا کتنا اکیلا ہے پرندہ شام کے پل پر بہت خاموش بیٹھا ہے میں جب سو جاؤں ان آنکھوں پہ اپنے ہونٹ رکھ دینا یقیں آ جائے_گا پلکوں تلے بھی دل دھڑکتا ہے تمہارے شہر کے سارے دیے تو سو گئے کب کے ہوا سے پوچھنا دہلیز پہ یہ کون جلتا ہے اگر فرصت ملے پانی کی تحریروں کو پڑھ لینا ہر اک دریا ہزاروں سال کا افسانہ لکھتا ہے کبھی میں اپنے ہاتھوں کی لکیروں سے نہیں الجھا مجھے معلوم ہے قسمت کا لکھا بھی بدلتا ہے
مان موسم کا کہا چھائی گھٹا جام اٹھا آگ سے آگ بجھا پھول کھلا جام اٹھا پی مرے یار تجھے اپنی قسم دیتا ہوں بھول جا شکوہ گلہ ہاتھ ملا جام اٹھا ہاتھ میں چاند جہاں آیا مقدر چمکا سب بدل جائے_گا قسمت کا لکھا جام اٹھا ایک پل بھی کبھی ہو جاتا ہے صدیوں جیسا دیر کیا کرنا یہاں ہاتھ بڑھا جام اٹھا پیار ہی پیار ہے سب لوگ برابر ہیں یہاں مے_کدہ میں کوئی چھوٹا نہ بڑا جام اٹھا
اگر اس کھیل میں اب وہ بھی شامل ہونے والا ہے تو اپنا کام پہلے سے بھی مشکل ہونے والا ہے ہوا شاخوں میں رکنے اور الجھنے کو ہے اس لمحے گزرتے بادلوں میں چاند حائل ہونے والا ہے اثر اب اور کیا ہونا تھا اس جان_تغافل پر جو پہلے بیش و کم تھا وہ بھی زائل ہونے والا ہے زیادہ ناز اب کیا کیجیے جوش_جوانی پر کہ یہ طوفاں بھی رفتہ رفتہ ساحل ہونے والا ہے ہمیں سے کوئی کوشش ہو نہ پائی کارگر ورنہ ہر اک ناقص یہاں کا پیر_کامل ہونے والا ہے حقیقت میں بہت کچھ کھونے والے ہیں یہ سادہ_دل جو یہ سمجھے ہوئے ہیں ان کو حاصل ہونے والا ہے ہمارے حال_مستوں کو خبر ہونے سے پہلے ہی یہاں پر اور ہی کچھ رنگ_محفل ہونے والا ہے چلو اس مرحلے پر ہی کوئی تدبیر کر دیکھو وگرنہ شہر میں پانی تو داخل ہونے والا ہے ظفرؔ کچھ اور ہی اب شعبدہ دکھلائیے ورنہ یہ دعوائے_سخن_دانی تو باطل ہونے والا ہے