مرے ابا اماں مرتے ہوئے
بڑے کھیت اور باڑیاں چھوڑ گئے
پھر اوروں کے باغوں بغیچوں کا
کیوں لالچ آئے جی میں مرے
مری بی بی ہے بیٹھی کرگھے پر
اور کرگھا چیخے چرخ چوں
مرے بچوں نے دھوم مچائی ہے
وہ کھیلتے ہیں میں دیکھتا ہوں
لو پھولوں کو ناچ نچانے کو
اب تالیاں پیٹ رہے ہیں سبھی
اب ٹھوڑیاں رکھ کے ہتھیلیوں پر
سننے لگے تانیں پنچھیوں کی
اس حال میں اپنے ملنے کو
کوئی آتا ہے ہاں آتا ہے
اک اپنا دوست لکڑہارا
اس راہ سے ہو کر جاتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.