کس رہ سے آیا تھا یہاں
کس رہ سے آیا تھا یہاں
لوٹوں پڑے ہیں کتنے کام
دور ہو پل بھر کوئے یار
مذہب عشق میں ہے یہ حرام
اس گاؤں میں گر کوئی ہے
واللہ ہے وہ شوخ تمام
چڑیا کیا بچ پائے گی
سیمرغوں سے بھرا ہے دام
اے آوارہ ادھر کو آ
بیٹھ یہاں اچھا ہے مقام
کھا یہ گزک جاں فزا ہے یہ
مانگ وہ مے جو رکھے قوام
باقی سب کچھ رنگ اور نقش
باقی جنگ اور ننگ اور نام
چپ ہو جا اور ٹھیک سے بیٹھ
بے خود یہ ہے کنار بام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.