Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لالچ کا انجام

دتاتری راؤ

لالچ کا انجام

دتاتری راؤ

MORE BYدتاتری راؤ

    ترکستان کے ایک سوداگر کی درھم کی ایک تھیلی راستہ میں کہیں گرپڑی۔ اس نے گاؤں میں منادی کردی کہ تھیلی جس کوملی ہو واپس کردے۔ تھیلی میں جس قدر درھم ہوں اس کے نصف انعام کا وہ حقدار ہوگا۔ اس تھیلی میں دوسودرہم تھے۔

    یہ تھیلی کسی جہاز کے ملاّح کو ملی تھی منادی سن کر وہ اس آدمی کے پاس گیا اورتمام واقعہ بیان کر کے کہا۔ ’’اگراس تھیلی کا مالک نصف یعنی سودرھم حسب وعدہ دے تو اس کے بدلہ میں تھیلی واپس کرنے پر تیار ہوں۔ شرط یہ ہے کہ مجھے انعام پہلے مل جائے‘‘۔

    جب تھیلی کی خبرسوداگر کو ملی۔ جو بڑا لالچی تھا۔ تو اس نے خیال کیا کہ کسی طرح سے میں انعام کی رقم سے بھی بچوں اور میری پوری رقم مجھے مل جائے۔ اس لئے اس نے ایک ترکیب کی اورملاّح سے کہا کہ اس تھیلی میں ایک ہیرا تھا اگر وہ مجھے مل جائے تو مجھے انعام کی رقم دینے میں کوئی عذرنہیں۔ ملاّح نے کہا۔ تھیلی میں دوسودرھم کے سوا کچھ نہ تھا۔ اور میں اس تھیلی کو اقرار کے موافق انعام حاصل کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

    آخرکار یہ جھگڑا قاضی صاحب کے پاس عدالت میں پیش ہوگیا۔ قاضی صاحب نے ملاّح سے دریافت کیا کہ تمہیں تھیلی دینے میں کیا عذرہے۔ ملاح نے جواب دیا حضور سوداگر صاحب نے پہلے نصف یعنی سودرھم انعام کا اقرار کیا تھا اوراب اس کو ٹالنے کے لئے تھیلی میں ہیرا بتلا رہے ہیں۔ دراصل تھیلی میں کوئی ہیرا وغیرہ نہیں ملا۔ میں یہ قسم کھا کرعرض کرتا ہوں۔

    اب قاضی صاحب نے سوداگر سے دریافت کیا کہ وہ ہیرا تم نے کہاں سے کب اورکتنی قیمت میں اورکس کے ذریعہ سے خریدا تھا۔ تفصیل کے ساتھ بیان کرو۔ یہ سن کرسوداگرنے جواب دیا۔ لیکن چونکہ ہیرے کا واقعہ غلط اور بناوٹی تھا۔ اس لئے جواب میں اختلافات پیدا ہوگئے۔ وہ بہت گھبرایا۔ قاضی صاحب پر ظاہر ہوگیا کہ ہیرے کا واقعہ بناوٹی اورغلط ہے۔ اس لئے حکم دیا کہ سوداگر کی تھیلی کھو گئی ہے۔ جس میں ایک ہیرا بیان کیا جاتا ہے اور ملاّح کو بغیر ہیرے والی تھیلی ملی ہے۔ سوداگر کوچاہئے کہ وہ پھرمنادی کریں اورتھیلی میں ہیرا ظاہر کریں اور ملاّح کو حکم ہوا کہ تم اس تھیلی کو اپنے پاس چالیس دن تک رکھو اس عرصہ میں اگرکوئی یہ تھیلی کا ثبوت پہنچا کر لے جائے تو بہتر۔ ورنہ پوری تھیلی پرتمہارا قبضہ ہوگا۔

    سوداگر نے لالچ سے اپنے درھم بھی کھو دیئے اور ہاتھ ملتا رہ گیا۔ طمع بُری چیز ہے۔ تم ہمیشہ اس سے دور رہنا۔

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے