Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عالم وجد میں ہوتی ہے دعا رات کے وقت

عاصم واسطی

عالم وجد میں ہوتی ہے دعا رات کے وقت

عاصم واسطی

MORE BYعاصم واسطی

    عالم وجد میں ہوتی ہے دعا رات کے وقت

    مانگ سنتا ہے فقیروں کی خدا رات کے وقت

    شمع کی لو سے تھرکتی ہوئی کرنیں نکلیں

    ایک سایہ مرا ہم رقص ہوا رات کے وقت

    ہے یہ امیدؔ مرے خواب میں آپ آئیں گے

    ایک در آنکھ کا رکھتا ہوں کھلا رات کے وقت

    دن گزرتا ہے گلابوں کی کفالت کرتے

    چومتی ہے مرے ہاتھوں کو صبا رات کے وقت

    آنکھ کھولی تو بکھر جائیں گے خوابوں کے ورق

    تیز چلتی ہے جزیروں میں ہوا رات کے وقت

    تیرگی میں تو زیادہ نظر آتا ہے مجھے

    مجھ پہ ہر نور کا اعجاز کھلا رات کے وقت

    اوڑھ لیتا ہے بدن روح کی چادر عاصمؔ

    اور ہوتی ہے مرے تن پہ قبا رات کے وقت

    مأخذ :
    • کتاب : لفظ محفوظ کرلئے جائیں (Pg. 24)
    • Author :عاصم واسطی
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2020)
    • اشاعت : 2nd

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے