Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

دو ٹوک

شوکت جمال

دو ٹوک

شوکت جمال

MORE BYشوکت جمال

    شادی کے چند روز تو چھیڑی نہ کوئی بات

    حائل ہمارے بیچ رہے کچھ تکلفات

    پھر ایک دن جو ان سے مری گفتگو ہوئی

    دو ٹوک بات چیت ہوئی دو بدو ہوئی

    پوچھا کہ ناشتے کا کوئی انتظام ہے

    بولیں مجھے پتا ہو تو مجھ پر حرام ہے

    میں نے کہا کہ چائے کی پیالی عطا کریں

    کہنے لگیں کہ بات نہ ایسی کیا کریں

    میں نے کہا چلیں ذرا انڈا ابال دیں

    بولیں مجھے نہ آپ یہ کار محال دیں

    پوچھا کہ جانتی تو ہیں چاول ابالنا

    بولیں بلا اب اپنی مرے سر نہ ڈالنا

    میں نے کہا کہ ہے کوئی روٹی کا آسرا

    بولیں کھلے ہوئے تو ہیں تندور جا بجا

    میں نے کہا کہ گوشت پکانے کی تاب ہے

    بولیں کی ٹن کے پیک میں سب دستیاب ہے

    میں نے کہا کہ دال یا سبزی بنائیے

    کہنے لگیں خیال یہ دل سے نکالیے

    میں نے کہا کہ کھانا پکانا ہے زندگی

    بولیں کہ جو پکے اسے کھانا ہے زندگی

    آپس میں فیصلہ کوئی کرنا تھا ہم کو آج

    پوچھا کرے گا کون بھلا گھر کا کام کاج

    بولیں کہ کام کرنے کی خوگر نہیں ہوں میں

    بیوی ہوں آپ کی کوئی شوہر نہیں ہوں میں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے