اب یہ کہتے ہو تم سے محبت نہیں
اب یہ کہتے ہو تم سے محبت نہیں
جب کوئی اور جینے کی صورت نہیں
اب ترا ہجر برداشت کیسے کریں
ہجر سے بڑھ کے کوئی قیامت نہیں
سنگ دل تو نے مارا ہے تیر جفا
آئنہ میرے دل کا سلامت نہیں
مطلبی شخص تھا صاف کہہ کر گیا
اب مجھے تیری کوئی ضرورت نہیں
ذکر اس کی جفاؤں کا ہر سمت ہے
اس کی آنکھوں میں پھر بھی ندامت نہیں
ہر گھڑی زہر ہی اب اگلتے ہیں لب
ان کے بوسوں میں اب وہ حلاوت نہیں
ہم سحابؔ اس کو کیسے کہیں چاند سا
اس قدر چاند تو خوبصورت نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.