نہ سوچا تھا ترا غم یوں ہمیں مجبور کر دے گا
نہ سوچا تھا ترا غم یوں ہمیں مجبور کر دے گا
یہ اپنے آپ سے اک روز ہم کو دور کر دے گا
محبت میں ضروری ہے صنم کو چاہنا لیکن
تمہارا چاہنا اتنا اسے مغرور کر دے گا
تمہیں کھونے کا دکھ ہے جو مسلسل گا رہے ہیں ہم
صنم تم دیکھنا یہ غم ہمیں مشہور کر دے گا
نہیں ہم چاہتے لینا غلط اب فیصلہ کوئی
مگر یہ ہجر تیرا جان جاں مجبور کر دے گا
اداسی راحتیں تو دیتی ہے کچھ دیر کو لیکن
یہ وہ مرہم ہے جو اس زخم کو ناسور کر دے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.