Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کھایا پیا کچھ نہیں

شوکت جمال

کھایا پیا کچھ نہیں

شوکت جمال

MORE BYشوکت جمال

    ہوٹل میں کل گئے تو یہ سوچا کہ کھائیں کیا

    بیگم سے ہم نے پوچھا کہ بولیں منگائیں کیا

    بولیں سکھانے کے لیے کیا یہ کنیز ہے

    ہوٹل میں آ گئے ہیں مگر کچھ تمیز ہے

    ہوٹل کا احترام کریں کچھ ادب کریں

    لازم ہے سب سے پہلے تو مینو طلب کریں

    انگلی کے اک اشارے سے ویٹر بھی آ گیا

    مینو جو ہاتھ میں تھا وہ مجھ کو تھما گیا

    مینو کو اپنے سامنے پھر میں نے رکھ لیا

    بیگم نے اتنی دیر میں کیچپ ہڑپ کیا

    چشمہ لگا کے مینو کو جب غور سے پڑھا

    ہر ایک شے کا دام مجھے تو لگا چڑھا

    بیگم کو پڑھ کے مینو سنانا تھا لازمی

    یہ سلسلہ چلانا تھا آگے ہنسی خوشی

    پوچھا شروع سلاد سے ہم کر لیں بھاگوان

    بولیں کچر کچر سے پکائیں گے میرے کان

    میں نے کیا جو دال فرائی کا کچھ بیاں

    بولیں کہ میں تو آپ سے خاصی تھی خوش گماں

    تھوڑی بہت کریلے سے رغبت ہے آپ کو

    کہنے لگیں کہ سوجھی شرارت ہے آپ کو

    جب یہ کہا کہ بھنڈی یہاں کی لذیذ ہے

    بولیں بھلا بتاؤ وہ کھانے کی چیز ہے

    پھر میں نے ذکر چھیڑا جو پالک پنیر کا

    تڑپیں وہ جیسے شعر پڑھا میں نے میرؔ کا

    بولیں کہ جانتے نہیں طبی معاملات

    پتھری کا خوف رہتا ہے کھانے سے ساگ پات

    میں نے کہا کہ گوبھی مٹر کھا کے دیکھ لیں

    بولیں کہ ایسی چیزوں سے پرہیز ہی کریں

    بریانی کا جو ذکر کیا اہتمام سے

    تن من میں ان کے آگ لگی اس کلام سے

    فرمایا ہو چکن کی مٹن کی یا بیف کی

    تعریف مت کرو کسی جنس لطیف کی

    میں نے کہا یہاں ہے بہاری کباب بھی

    بولیں کہ بیف کرتا ہے معدہ خراب بھی

    بولیں نلی نہاری کا سن کر ہے لا جواب

    کولیسٹرول بڑھتا ہے لیکن مرے جناب

    میں نے کہا کڑاہی مٹن اور چکن کی ہے

    خوراک آج کل یہی ہر مرد و زن کی ہے

    بولیں کہ مرچ تیز نہ ہو تو مزہ نہیں

    اور تیز مرچ کھانے کا اب حوصلہ نہیں

    پوچھا بتائیے تو سہی دونوں کھائیں کیا

    مینو پڑا ہے سامنے بولیں منگائیں کیا

    بولیں اٹھیں یہاں سے مرا ہے یہ مشورہ

    چلتے ہیں چل کے کھاتے ہیں برگر کسی جگہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے