Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

لایا ہے یہی جرم سر دار مجھے بھی

شکیل جاذب

لایا ہے یہی جرم سر دار مجھے بھی

شکیل جاذب

MORE BYشکیل جاذب

    لایا ہے یہی جرم سر دار مجھے بھی

    دیتا تھا دکھائی پس دیوار مجھے بھی

    اس کی بھی مری طرح تھی اک اپنی کہانی

    اس کو بھی نبھانا پڑا کردار مجھے بھی

    اس نے تو جو کھویا تھا انا میں سو وہ کھویا

    تھی زہر ہلاہل مے پندار مجھے بھی

    رکھا ہے بھرم عشق کا ہر حال میں ورنہ

    لایا تھا مقابل ترے انکار مجھے بھی

    مجھ میں بھی چہکتے ہیں کسی یاد کے پنچھی

    اب اپنا سمجھتے ہیں یہ اشجار مجھے بھی

    کیا تجھ سے لڑائی ہو کہ خود اپنی صفوں میں

    آتے ہیں نظر تیرے طرف دار مجھے بھی

    شاید کہ نشانی وہ کوئی بھانپ گیا تھا

    دیتا تھا بہت حوصلہ بیمار مجھے بھی

    لیکن مرے رستے میں فقط تخت نہیں تھا

    جنگل تو بجھاتا رہا گھر بار مجھے بھی

    جاذبؔ جو ہر اک قید سے دیتی ہے رہائی

    مستی وہی رکھتی ہے گرفتار مجھے بھی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے