نصیب میں جس کے جو لکھا تھا وہ تیری محفل میں کام آیا
نصیب میں جس کے جو لکھا تھا وہ تیری محفل میں کام آیا
کسی کے حصے میں پیاس آئی کسی کے حصے میں جام آیا
میں اک فسانہ ہوں بیکسی کا یہ حال ہے میری زندگی کا
نہ حسن ہی مجھ کو راس آیا نہ عشق ہی میرے کام آیا
بدل گئیں تیری منزلیں بھی بچھڑ گیا میں بھی کارواں سے
تری محبت کے راستے میں نہ جانے یہ کیا مقام آیا
تجھے بھلانے کہ کوششیں بھی تمام ناکام ہو گئی ہیں
کسی نے ذکر وفا کیا جب زباں پہ تیرا ہی نام آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.