چور ڈاکو کو پارسا کہیے
چور ڈاکو کو پارسا کہیے
کیا بتائیں کہ کس کو کیا کہیے
آپ تنقید میں بھی ماہر ہیں
آپ بھی کچھ بھلا برا کہیے
امتحاں دیں گے شرط ہے لیکن
رکھ کے لکھیں گے ہم چھرا کہیے
بھوکی جنتا کو کپڑے راشن کی
کیا ضرورت ہے برملا کہیے
سیٹھ جی آپ کا بھی ہے کیسا
آج کل اپنا ہاضمہ کہیے
آپ چمچے ہیں آپ کو ڈر کیا
غیر کا مال باپ کا کہیے
اپنی بیگم کا کیا بیان کروں
ان کو گھر کا مشاعرہ کہیے
ممی ڈیڈی کے ساتھ بے بی بھی
جا رہی ہو کلب تو کیا کہیے
اک مہینے میں آدھ لیٹر تیل
کیا جلائیں فقط دیا کہیے
جا کے اب آسمان سے لائیں
چینی میدا کہ ڈالڈا کہیے
بات جوہرؔ کی سن کے ہنستے ہیں
جی میں آئے تو مسخرا کہیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.