Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Anwar Mirzapuri's Photo'

انور مرزاپوری

مرزا پور, انڈیا

1960 اور 1970 کی دہائیوں کے دوران مشاعروں کے مقبول شاعر

1960 اور 1970 کی دہائیوں کے دوران مشاعروں کے مقبول شاعر

انور مرزاپوری

غزل 7

اشعار 8

اے کاش ہماری قسمت میں ایسی بھی کوئی شام آ جائے

اک چاند فلک پر نکلا ہو اک چاند سر بام آ جائے

مرے اشک بھی ہیں اس میں یہ شراب ابل نہ جائے

مرا جام چھونے والے ترا ہاتھ جل نہ جائے

مجھے پھونکنے سے پہلے مرا دل نکال لینا

یہ کسی کی ہے امانت مرے ساتھ جل نہ جائے

ابھی رات کچھ ہے باقی نہ اٹھا نقاب ساقی

ترا رند گرتے گرتے کہیں پھر سنبھل نہ جائے

میں نظر سے پی رہا ہوں یہ سماں بدل نہ جائے

نہ جھکاؤ تم نگاہیں کہیں رات ڈھل نہ جائے

ویڈیو 11

This video is playing from YouTube

دیگر شعرا کو پڑھیے

 

Recitation

بولیے