ارشاد خان سکندر
غزل 14
اشعار 14
اب اپنے آپ کو خود ڈھونڈھتا ہوں
تمہاری کھوج میں نکلا ہوا میں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
بوڑھی ماں کا شاید لوٹ آیا بچپن
گڑیوں کا انبار لگا کر بیٹھ گئی
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
رشتہ بحال کاش پھر اس کی گلی سے ہو
جی چاہتا ہے عشق دوبارہ اسی سے ہو
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
زمانے پر تو کھل کر ہنس رہا تھا
ترے چھوتے ہی رو بیٹھا ہے پاگل
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
کھینچ لائی ہے محبت ترے در پر مجھ کو
اتنی آسانی سے ورنہ کسے حاصل ہوا میں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے