مظفر رزمی
غزل 11
اشعار 9
اس راز کو کیا جانیں ساحل کے تماشائی
ہم ڈوب کے سمجھے ہیں دریا تری گہرائی
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
انداز غزل آپ کا کیا خوب ہے رزمیؔ
محسوس یہ ہوتا ہے قلم توڑ دیا ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
خود پکارے گی جو منزل تو ٹھہر جاؤں گا
ورنہ خوددار مسافر ہوں گزر جاؤں گا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
قریب آؤ تو شاید سمجھ میں آ جائے
کہ فاصلے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
میرے ماحول میں ہر سمت برے لوگ نہیں
کچھ بھلے بھی مرے ہم راہ چلے آتے ہیں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
تصویری شاعری 3
ویڈیو 3
This video is playing from YouTube