مضطر حیدری
غزل 1
اشعار 10
خلوص ہو تو کہیں بندگی کی قید نہیں
صنم کدے میں طواف حرم بھی ممکن ہے
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
کوئی بھی شکل مکمل کتاب بن نہ سکی
ہر ایک چہرہ یہاں اقتباس جیسا ہے
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
محفل میں ان کی کھل گیا دل کا معاملہ
پلکوں پہ اشک رہ گئے پینے کے بعد بھی
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
جھکی جھکی جو ہے کڑوی کسیلی نیم کی شاخ
اسی پہ شہد کا چھتہ دکھائی دیتا ہے
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
کل رات مرے دل نے پھر چپکے سے پوچھا ہے
مضطرؔ تری آہوں میں آئے گا اثر کب تک
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے