وہ شمع کرے فخر بھلا خود پہ تو کیسے
دہلیز پہ جس کی کوئی پروانہ نہیں ہے
-
موضوعات : پروانہاور 1 مزید
رنگینی و نزہت پہ نہ مغرور ہو بلبل
ہے رنگ بہار چمنستاں کوئی دن اور
-
موضوعات : بہاراور 1 مزید
تمام شہر کو ہے جس پہ ناز اے جوہرؔ
اک ایسا شخص ہمارے نگر میں رہتا ہے
-
موضوع : شہر
زمانہ معترف اب تک ہے میرے کارناموں کا
مری میراث میں تلوار بھی ہے اور کفن بھی ہے
گریز پا ہے جو مجھ سے ترا وصال تو کیا
مرا جنوں بھی ہے آمادۂ زوال بہت
-
موضوع : وصال