Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

آفْتاب پر اشعار

یہ چاند سا چہرہ ہے کہ سورج کی کرن ہے

زلفیں ہیں تری رات سہانی ہے کہ کیا ہے

سید یاسر گیلانی

افق پہ یادوں کے زرد آنچل میں لپٹا سورج

اور اس پہ شاموں کے ساتھ ڈھلتی عجیب سی چپ

فرح اقبال

آپ کے شہر میں سورج تو نکلنے سے رہا

ایک مشعل ہی مرے ہات میں رہنے دیجے

صغیر ریاض

سیاہ راتوں میں ہر شے ڈبو چکا ہوں مگر

وہ ایک درد کا سورج کہ ڈوبتا بھی نہیں

شاہد احمد شعیب

یہ طاقچوں میں رکھے سب چراغ سورج ہیں

اگر وہ چاند سا چہرہ ہمارا ہو جائے

حارث بلال

Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

بولیے