اکثر کوئی آ کر پوچھتا ہے
کس اور یہ ٹھنڈا پربت ہے
کس راہ پہنچتے ہیں راہی
اس پربت کی کوئی راہ نہیں
گرمی کے دنوں میں بھی اس کی
کبھی برف پگھلتی نہیں دیکھی
بس ابر کا سایہ رہتا ہے
یا کہرا چھایا رہتا ہے
تم پوچھو گے پھر میں کیسے
اس کوہ پہ آن بسا لوگو
مرا من ہے بھلا تم سا لوگو
تم لوگ اگر مجھ سے ہوتے
مرے پاس یہاں رہتے ہوتے
مرے پاس اس ٹھنڈے پربت پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.