دنیا کے لوگ جو ہان_شان کو دیکھتے ہیں
دنیا کے لوگ جو ہان شان کو دیکھتے ہیں
یہ کہتے ہیں یہ شخص کوئی دیوانہ ہے
اس شخص کے اوپر نام کو روپ سروپ نہیں
تن ڈھکنے کو بس چیتھڑوں کا اک بانا ہے
جو ہم کہتے ہیں اس کی سمجھ میں نہیں آتا
جو یہ کہتا ہے ہم سے نہیں سمجھا جاتا
تم لوگ کہ دن بھر گشت لگاتے رہتے ہو
کسی روز جو خود ہی ہان شان کو آ دیکھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.