میں ٹھنڈے پربت کا راہی
اس راہ کا کٹنا سہل نہیں
یہ وادی کتنی لمبی ہے
یہ رستہ کتنا چٹئیل ہے
یہ ندی کتنی چوڑی ہے
یہ جھاڑیاں الجھی الجھی ہیں
یہاں بارش ہو یا سوکھا ہو
یہاں کائی پہ پاؤں پھسلے گا
یہاں پون چلے یا بند رہے
یہ چیڑ ہمیشہ چیخیں گے
پھر کون بھلا چل کر آئے
مرے ساتھ اس پربت پر بیٹھے
آرام کو تیاگ کے سادھو بن
سب چھوڑ کے دنیا کے بندھن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.