پچھلے سال انہی دنوں
جب بہار کے پرند
گا رہے تھے زمزمے
آئی تھی اسی طرح
اپنے بھائیوں کی یاد
اور اب کے سال بھی
جب فسردہ ہو چکے
پھول شاخ شاخ کے
لوٹ آئی ہے وہ یاد
ندیوں کا آب سبز
سسکیاں سی بھرتا ہے
اور پھر چہار سو
چھا چلا سیاہ ابر
سو برس تو جی چکا
میں جو اور بھی جیا
شہر چانگ آن کی
یاد جب بھی آئے گی
دل کو چیر جائے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.