تم لوگوں نے مجھ کو چھوڑ دیا
اے عقل کے پتلو اے سیانو
اور تم سے میں آپ ہی دور رہا
اے پاگلو مورکھو دیوانو
میں سیانا نہیں دیوانہ نہیں
مجھے پاس تمہارے آنا نہیں
جب رات اترتی ہے جگ میں
میں چاند کو گیت سناتا ہوں
اور صبح کو چٹے بادلوں کی
سنگت میں نرت دکھاتا ہوں
یہ بات تو مجھ سے نا ہوگی
ہاتھوں کو باندھے ہونٹ سیے
بیٹھا رہوں اور دن بیت چکیں
مرے بال ہوں کالے سے دھولے
اے عقل کے پتلو اے سیانو
اے پاگلو مورکھو دیوانو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.