دائرے
تیس سینٹی میٹر بم کا محیط تھا
اور دائرۂ اثر قریب قریب سات میٹر
اس رقبے میں چار لاشیں پڑی ہیں گیارہ گھائل
اس کے اردگرد
ایک وسیع تر دائرہ وقت کا اذیت کا
جس میں دو شفا خانے اور ایک قبرستان
سو کلو میٹر دور اپنے وطن سے آ کر
وہ جواں عورت یہاں دفن ہو گئی
دائرہ اور وسیع تر ہوتا گیا
اس کا تنہا سوگوار
کہیں سمندر پار ایک گوشے میں بیٹھا
دائرے کو عالم گیر بنا دیتا ہے
اب میں اس تقسیم کی آہ و زاری کا کیسے ذکر کروں
جو خدا کے پایۂ تخت کو چھوتی ہے
اس دائرے سے آگے ایک اور دائرہ بناتی ہے
جس کا کوئی انت نہیں
جس کا کوئی خدا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.